سوال: میرے شوہر نے جائیداد میرے نام کی ہوئی تھی میں نے خلع لے لی تو کیا مجھے جائیداد واپس کرنی پڑئے گی ؟
جواب: پہلے یہ دیکھیں کہ جائیداد لی کیسے؟ کیا وہ جائیداد آ پ کو حق مہر میں آئی تھی ، اگر تو جائیداد حق مہر میں آ ئی تھی تو پھر تو آ پ کو آدھی واپس کرنی پڑئے گی کچھ حالات میں ۷۵فیصد بھی واپس کرنی پڑسکتی ہے اگر آ پ خلع لیتی ہیں ۔ اگر آ پ کا شوہر طلاق دیتا ہے تو پھر آپ واپس کرنے کی پابند نہیں ہے ۔ اگر اس نے ویسے ہی آپ کو جائیداد دی ہے اپنی مرضی سے تو پھر تو قانونی طور پر آ پ واپس کرنے کی پابند نہں ہے لیکن اگر وہ یہ چیز ثابت کردیتا ہے کہ آپ نے یہ جائیدا
لینے کے بعد ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خلع لے لی ہے اور میری زندگی سے نکل گئی ہیں اس نے تو پیار اور محبت میں جائیداد دی تھی اس نے گھر بسانے کی خاطر دی تھی جائیداد، اس نے تو اپنے خاندان کا حصہ سمجھتے ہوئے یہ جائیداد دی تھی۔ اگر وہ اس تناظر میں عدالت میں چلا جاتا تو پھر آپ مشکلات کا شکار ہوسکتیں ہیں لیکن عام فہم بات یہ ہے کہ اگر وہ اس حد تک نہیں جاتا تو پھر آپ کو وہ جائیداد واپس کرنے کی ضرورت نہیں نہ وہ واپس لے سکتا ہے۔
Leave a comment